حکمرانوں کیلئے تحریک انصاف ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، شبلی فراز

319
nightmare

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ان کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے

شبلی فراز کا کہناتھا کہ موجودہ حکمران ٹولہ غریب لوگوں کا خون چوس رہا ہے، چور اور ان کے سہولت کار ایک طرف،دوسری طرف عوام کھڑے ہو گئے ہیں، وقت آگیا ہے ملک میں آئین کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ان کی سازش بارے ایک ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا، عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کو طلب کیا تھا، ان کو پتا ہے یہ عمران خان کو سیاسی طور پر شکست نہیں دے سکتے، زمان پارک پر ایسے حملہ کیا گیا جیسے کشمیر فتح کرنے گئے، یہ اتنے پاگل ہو گئے ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی۔یہ باتیں انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ان کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، یہ ٹولہ غریب لوگوں کا خون چوس رہا ہے، چور اور ان کے سہولت کار ایک طرف، دوسری طرف عوام کھڑے ہو گئے ہیں، وقت آگیا ہے ملک میں آئین کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے، کٹھ پتلی دونمبر لوگوں کو پنجاب، خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کیا گیا۔

شبلی فراز کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کے ورکرز چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تحریک انصاف کو برگر پارٹی کہتے تھے جس میں لوہے کے چنے شامل ہیں، پی ڈی ایم والے علاقائی اور جماعت صرف تحریک انصاف ہے، ایک شخص کو گرفتار کرنے کیلئے سارا کچھ کیا گیا، یہ عمران خان کی جنگ نہیں ہے۔ پشاور مسجد میں دہشت گردی کرنے والوں کو یہ آج تک گرفتار نہیں کر سکے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہا کہ یہ بہانے بنا رہے ہیں کہ الیکشن نہیں کروا سکتے، مریم نواز ویڈیو، آڈیو کی ایکسپرٹ ہے، صدر مملکت کی گفتگو ٹیپ ہونا بڑا شرم کا مقام ہے، انہوں نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا ہے، فون ٹیپ کرنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔