ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

335

 پشاور:خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ 

بگوانی چوکی کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ اور 4 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، جس کو ادارے نے ناکام بنادیا۔