ٹک ٹاک کا جنون مصری اور اس کی بیوی کو لے ڈوبا

430

قاہرہ:مصر میں ٹک ٹاک کے جنون  کے باعث ڈرائیونگ کے دوران سیلفی بناتے ہوئے مصری اور اس کی بیوی سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

تھانہ کوم حمادہ کو ایک کار کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھیرے میں لے لیا اور  شوہر و بیوی کی لاشیں مردہ خانے میں بھیج دی گئیں ۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا یہاں تک کہ اس نے اسٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول کھو دیا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی۔

گاڑی میں شوہر اور اس کی بیوی سفر کر رہے تھے۔ رمضان محمد عبد الحلیم بدیوی اور اس کی اہلیہ مروت عبد الحمید عبد اللہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دونوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

تفتیشی حکام نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسے احتیاط  کے طور پر 4 دن کے لیے جیل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ملزم کے ساتھ کار کے اندر موجود دو افراد کو بھی طلب کیا گیا۔ ملزم کو فرانزک میڈیسن اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔