ایران کی  پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی

800
ایران کی  پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی

تہران: ایران نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ مفاہمت تہران میں وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہربان حئی کے درمیان ملاقات میں سامنے آئی ہے ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔ایران کے وزیر توانائی نے ایران سے گوادر تک بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے حوالے سے پاکستانی حکام کو سراہا ۔

وزارت توانائی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کووفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

وزارت توانائی کے بیان کے مطابق منصوبے کے لیے ٹرنسمیشن لائن بچھانے کا کام تیزی کے جاری ہے جو کہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا کرنے والے پاکستان کو اپنے تیل اور گیس کے پلانٹ کو چلانے کے لیے توانائی درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان آج کل سستا توانائی درآمد کرنے کے لیے مختلف آپش پر غور کر رہا ہے تاکہ توانائی پیدا کرنے پر آنے والے لاگت کو کم کیا جاسکے۔