عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

501
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں کساد بازاری کے باعث خام تیل کی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔

 امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں