ٹک ٹاک کے یورپ میں صارفین ڈیٹا تحفظ کیلیے اقدامات

350
Cyber ​​attack

ڈبلن : چینی ملکیت کے حامل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے یورپ میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔

نئے اقدامات میں حفاظتی گیٹ ویزکو متعارف کر واتے ہوئے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر کنٹرول کو بڑھانا شامل ہے جو کہ یورپ کے ٹک ٹاک صارفین کے ڈیٹا تک ملازمین کی رسائی اور ڈیٹا کی یورپ سے باہر منتقلی کا تعین کرے گا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈیٹا تک رسائی نہ صرف ڈیٹا کے تحفظ کے متعلقہ قوانین کی پابندی سے مشرو ط ہوگی بلکہ اسے پہلے ان سیکیورٹی گیٹ ویز اور اضافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑے گا۔اس عمل کی نگرانی تیسریفریق کی یورپی سیکیورٹی کمپنی کرے گی۔

ٹک ٹاک کا مزیدکہنا ہے کہ صارفین کی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔اس میں ذاتی ڈیٹا کو فرضی نام دینا شامل ہے تاکہ بغیر اضافی معلومات کے کسی فرد کی شناخت نہ کی جا سکے۔

کمپنی رواں سال سے اپنے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو آئرلینڈ اور ناروے میں مزید دو نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کر کے مقامی طور پر ذخیرہ کرنا شروع کر دے گی۔گزشتہ سال ٹک ٹاک کا پہلا یورپی ڈیٹا سینٹر آئرلینڈ کے ڈبلن میں قائم کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد ان تینوں ڈیٹا سینٹرز کی سالانہ سرمایہ کاری 1. 2ارب یورو(1.2 6ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ جائے گی ۔ان نئے اقدامات کو “پروجیکٹ کلوور”کا نام دیا گیا ہے جو کہ رواں سال اور 202 4تک لاگو کردیئے جائیں گے۔

اس وقت پورے یورپ میں ٹک ٹاک کے 1 5کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس سطح کے پیمانے کے ساتھ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ہماری کمیونٹی اوران کے ڈیٹا کے تحفظ ، رازداری اور حفاظت کو یقینی بنا کر اعتماد پیدا کرنا اہم ہے۔