ڈالر کی بڑھتی قیمت: غیرملکی ائرلائنز کے کرایوں میں اضافہ

186

کراچی: ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث غیر ملکی ائیرلائن کی ترسیلات زر کی منتقلی پر پابندی کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ٹریول انڈسٹری کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

ٹریول ایجنٹس کہتے ہیں اگر بین الاقوامی ائیر لائنز کا آپریشن متاثر ہوا تو فضائی صنعت سے وابستہ 7 5ہزار کے قریب افراد بیروز گار ہو سکتے ہیں، حکومت ائیر انڈسٹری کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ندیم رضا اور دیگر نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہر کوئی مادر پدر آزاد ہے، ہم اپنے ملازمین کو 4 0ہزار تک سیلری ادا کرتے ہیں، ترسیلات کی پریشانی ہوئی تین مرتبہ کرایے بڑھائے گئے ہیں، دبئی کا کرایہ پہلے 4 0ہزار تک تھا جو اب 2لاکھ 4 6ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر انڈسٹری 1ارب ڈالرز کی صنعت ہے، 22 5ملین ڈالرز ائیر لائنز کے پھنسے ہوئے ہیں، 7 5ہزار افراد اس سے براہ راست بے روزگار ہو جائیں گے، حکومت اور اسٹیٹ بینک سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں، ملک میں ڈالرز یقینا نہیں ہیں لیکن اس کے حل کے لیے کوئی تو اقدامات کیے جائیں۔