کراچی گیمز آرم ریسلنگ بوائز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی پہلی پوزیشن

254

کراچی ڈویژن آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمی کراچی کے تعاون سے ایک روزہ کراچی گیمز آرم ریسلنگ بوائز، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ میں منعقد ہوے۔

 جس میں کراچی کے 7 اضلاع کے بوائز انڈر14اور یوتھ انڈر 19 میں 30،35,40,45,50,55,60,65, 70 اور 75 پلس کلو گرامز کے مقابلے هوے۔ ڈائریکٹر جناب اقبال پرواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرور عالم کے نگرانی میں هوئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈاکٹر سیف الرحمن نے چیمپئن شپ کا افتتاع رین کاٹ کر کیا۔ان کے ھمرا ایاز منچی، محمّد نسیم، اقبال پرویز، سرور عالم، سعید عالم، انتضار حیدر، آصف ظہیر، طارق حفیظ، عظمیٰ شیخ، مہوش خان، قدسیہ راجہ اور کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

 بوائز کے دس ویٹ کٹگیری میں مائس 30 کے جی میں عبدلباسط نے ایاں اصغر کو ھرادیا، مائس 35 کے جی میں عادل خان نے سید نجم کو زرے کردیا۔

 مائس 45 کے جی میں محمّد حماد نے حذیفہ ذولفقار کو، مائس 50 کے جی میں حذیفہ خان نے محمّد اسامہ کو، مائس 55 کے جی میں عبدل احد کو، مائس 60 کے جی میں عبدلرافعے نے محمّد آشعر کو، مائس 65 کے جی میں حسن آغا نے کیون کو، مائس 70 کے جی  میں عادل احمد نے محمد محسن  کو اور مائس 75 کے جی میں عزیر علی نے اویس شاہ کو چیت کرکے مڈل حاصل کیا۔ چیمپئن شپ کے احتتام میں سندھ اوليمپیک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، اقبال پروز اور سرور عالم  نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم كیے۔