لاہور،سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،8دہشتگرد گرفتار

403

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کے دوران 8تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق اس دوران لاہور سے 5 اور سرگودھا سے3 ہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان سے  ہے۔