امریکا اور یورپ کے بعد برطانیہ میں ٹک ٹاک محدود کرنے کا مطالبہ

529
TikTok introduced

لندن: امریکا میں پابندی کے مطالبے کے بعد یورپی یونین میں سرکاری ملازمین اور اہل کاروں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے منع کیے جانے کے اگلے مرحلے میں برطانیہ میں ٹک ٹاک کا استعمال محدود کیے جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دبا ؤ کی ایک ہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک ان کا ڈیٹا چین کے سرکاری اداروں تک پہنچاسکتا ہے یا پہنچارہا ہے۔

یاد رہے کہ کئی ماہ قبل امریکا کی 26 ریاستیں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرچکی ہیں، ایک ہفتے قبل یورپی یونین نے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا کہ تمام حکومتی ملازمین اپنے فون سے اس ایپ کو ہٹادیں اور اب یہ دباؤ برطانیہ میں بھی گونجنے لگا ہے،لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکومت اب بھی ٹک ٹاک کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی اور شاید ٹک ٹاک امریکا میں مستقل طور پر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین اور روس تنازع کے بعد اس میں مزید گرما گرمی پیدا ہوچکی ہے۔اس سے ایک ہفتے قبل 24 فروری کو یورپی یونین ایگزیکٹو آئی ٹی سروس نے پوری یورپی یونین کے سرکاری ملازمین سے کہا تھا کہ وہ ڈیٹا کی حفاظت کی خاطر فوری طور پر اپنے فون سے ٹک ٹاک ایپ ڈیلیٹ کردیں۔