پنجاب کا پی ایس ایل  کیلیے فنڈز دینے سے انکار

512
shifted

لاہور: پنجاب کی نگراں  حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے  مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے گئے فنڈز پر بات کی گئی۔

صوبائی نگراں کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے 25 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر اب تک 45 کروڑ روپے کے اخراجات کرچکی ہے، پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا۔

پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔