کراچی: اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

1063

کراچی: شہر قائد میں پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کڑے اقدامات کرتے ہوئے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز پولیس اور ٹریفک پولیس کو اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے میں استعمال کی گئی گاڑی اوپن لیٹر پر تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ۔ اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں کی جائیں گی۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سخت قانونی کارروائی میں 3 ماہ کی جیل بھی ہو سکتی ہے، ان کی گاڑیاں بند اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اوپن لیٹر پر چلائی جانے والی ہر قسم کی گاڑیوں جن میں ہیوی ٹریفک ، گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل ہیں ان کے خلاف کی جائے گی ۔مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرواتے۔