منتخب بلدیاتی نمائندوں کی معطلی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا

1715
summoned

پشاور: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی معطلی، عدالت نے 22 فروری کو الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان 3 فروری کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرایا تھا جس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ دائر کی گئی سٹی میئر شاہد علی خان، دیگر تحصیلوں کے چیئرمینوں اور ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں کی طرف سے ممتاز قانون دان اورنگزیب نے کیس دائر کیا عدالت نے وضاحت کیلئے 22 فروری کو الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کر رکھا ہے 

3 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جنرل الیکشن تک معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کیخلاف سٹی میئر سوات شاہد علی خان، تحصیل چیئرمین کبل سعید خان، تحصیل چیئرمین مٹہ عبداللہ خان اور تحصیل چیئرمین بحرین میاں شاہد علی نے اور ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے باہمی مشاورت کے بعد سٹی میئر شاہد علی خان کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں ممتاز قانون دان اورنگزیب خان کے ذریعے رٹ دائر کیا گیا جو 16 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا 16 فروری کے سماعت کے بعد اب پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ نے 22 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے متعلقہ حکام کو طلب کر دیا ہے اور 22 فروری کو اس حوالے سے عدالت الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد ممکنہ فیصلہ دینگے۔