مسجد حرام میں بخور اور عود کی خوشبو سے نمازیوں کا استقبال

665
worshipers

ریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے زیر اہتمام حرم مکی کے ماحول کو معطر کرنے کی ذمہ دار ایجنسی بخور کے دھوئیں اور عود کے تیل کی خوشبو سے نمازیوں کا استقبال کرتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد حرام میں پرفیومنگ شعبے نے مسجد حرام کو 30 بخور سے دھویا اور کعبہ کو باریک عود کے تیل کے دو بنڈلوں سے معطر کیا گیا۔ دن میں پانچ بار مسجد حرام میں عطر کا چھڑکاؤکیا جاتا ہے اور ہر نماز سے قبل ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے مسجد حرام اور کعبہ شریف کے اطراف میں عطر چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

عطر اور بخور کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اور چوبیس گھنٹے مسجد حرام میں قرآن کلاسز اور تربیتی اور علمی لیکچرز سے قبل عطر کا چھڑکا کرتی ہے۔ خانہ کعبہ میں ملتزم، حجر اسود، رکن یمانی اور غلاف کعبہ کو دن میں کئی بار معطر کیا جاتا ہے۔