اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں لیکن بلآخر آپ پر ہی منحصر ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں۔
نجی یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ منگلا ڈیم پر نصب ٹربائنز 60 کی دہائی میں نصب کی گئی تھیں، ہم منگلا ڈیم میں نصب تمام ٹربائنز جدید ٹربائنز سے بدل رہے ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کیلئے جوکچھ کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں لیکن بالآخر آپ پرہی منحصر ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان وجنوبی ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا مرکز عوام ہیں، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، اس وقت دنیا بھر میں ایک معاشی مسئلہ چل رہا ہے اور معاشی مسئلہ کوئی ایک ملک تنہا حل نہیں کرسکتا۔