کاشتکاری کیلیے بیجوں کو ڈرون کے ذریعے مٹی میں ڈالنے کا نظام

886

پٹسبرگ: سائنس دانوں نے کاشت کاری کے لیے بیجوں کو ڈرون کے ذریعے مٹی میں ڈالنے کا حیرت انگیز نظام تیار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈرون کے ذریعے کاشت کاری کے لیے بیجوں کو زمین پر پھینکنا تو ممکن تھا تاہم بیج کو مٹی میں دبانے کا کوئی نظام دستیاب نہیں تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے پھینکے گئے بیج یا تو ہوا سے اُڑ کر درست جگہ پر نہیں جاتے یا پھر انہیں جانور یا پرندے کھا جاتے ہیں۔

تازہ پیش رفت کے مطابق امریکی ماہرین نے بیجوں کو ایسے اسکرو نما ساخت میں بنایا ہے جو ڈرل مشین کی طرح گھومتے ہوئے مٹی میں دب جاتے ہیں، جس سے بعد میں فطری طریقے سے کونپلیں پھوٹ نکلتی ہیں۔