کراچی کے 18 برس سے چھوٹے پی ایس ایل شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت نصف

747

کراچی: پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین پی ایس ایل کے لیے ٹکٹ کی قیمت نصف کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کراچی میں ہونے والے میچوں میں شہریوں کی غیر معمولی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے 18 برس سے کم عمر شائقین کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے پہلے اور دوسرے دونوں میچوں میں اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والے میچ کے موقع پر پی سی بی نے 18 سال سے کم عمر شائقین کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ کراچی میں ہونے والے اگلے 7 میچوں میں 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔  میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔