ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں ، شہباز شریف کا ٹویٹ

363

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں ، وقت کا تقاضا ہے عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے،ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف قیامت خیز زلزلے پر اظہار تعزیت اور یکجہتی کے لیے ترکیہ چلے گئے ہیں، روانگی سے قبل انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کے پیغام کے ساتھ ترکیہ جا رہا ہوں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ دو ریاستوں میں رہنے والی ایک قوم کے جذبے کے تحت ہم ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں۔

 اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

 وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے طور پر قدرتی آفات کسی ایک حکومت کی ہینڈل کرنے کی صلاحیت سے باہر ہیں، کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا، یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔