صوبائی انتخابات کیلیے گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

622
Last date

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی انتخابات کے سلسلے میں گورنر پختونخوا کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 2 دن کا وقت دیتے ہیں جس نے جواب جمع کرنا ہے کرلیں، جو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ہم کیس کو سنیں گے،ہم درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو 90 روز میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،شوکت یوسفزئی،شاہ فرمان اور عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر کو جواب جمع کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 2 دن کا وقت دیتے ہیں جس نے جواب جمع کرنا ہے کرلیں، جو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ہم کیس کو سنیں گے۔

عدالت نے کہا کہ جواب کے لیے مزید 2 دن دیتے ہیں۔گورنر دو دن میں جواب جمع کرائیں۔ پیر کے روز اس کیس کو سنیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔