ایلون مسک نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کو انسانیت کیلیے خطرہ قرار دیدیا

906
chemical experiments

کیلی فورنیا: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو انسانیت کے لیے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا۔

دبئی میں ایک تقریب سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس ہوچکی ہے اور اس پر ہمیں فکرمند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے انسانوں کے لیے اے آئی چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی یقیناً اچھی پیشرفت ہے جس سے مستقبل میں مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا خطرہ بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک اوپن اے آئی نامی کمپنی کے شریک بانی بھی ہیں جس نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا ہے، تاہم ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔