ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے 155 موبائل مراکز شروع کرنے کا فیصلہ

612
income tax
fbr increases tax on airline business class

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ملک بھر میں 155 موبائل ٹیکس سہولت مراکز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو کے مطابق پروگرام سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سے متعلق معمول کی سروسز ان کی دہلیز پر ملیں گی۔موبائل ٹیکس سہولت مراکز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔پروگرام سے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ ملے گا۔

موبائل ٹیکس سہولت مراکز سے ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کے سسٹمز تک آسان رسائی میسر ہو گی۔ موبائل ٹیکس سہولت مراکز پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے تحت شروع  کیے جا رہے ہیں۔ 155 موبائل ٹیکس سہولت مراکز معیاری/نان لگژری وین ہوں گی۔

موبائل ٹیکس سہولت مراکز میں ٹیکس رجسٹریشن، انکم/ سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ، بینک کارڈ مشینوں کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔ موبائل ٹیکس سہولت مراکز میں تمام ضروری آلات بشمول بینک کارڈ مشینیں، انٹرنیٹ کی سہولت، بائیو میٹرک تصدیقی مشینیں اور ٹیبلٹس بھی ہوں گے۔