پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات ایک دن کیلیے ملتوی

658
signed

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے پاکستان کی جانب سے بھجوائے جانے والے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فسکل پالیسی(ایم ایف ایف پی) کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے جس کے باعث پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے لیے ہونے والے ورچوئل مذاکرات ایک دن کے لیے ملتوی ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی درخواست پر ورچوئل  مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا اور توقع ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاجائے گا جس کے بعد نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہوجائے گا اور معاملہ آئی ایم ایف بورڈ کو بھجوایا جائے گا۔

بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور اس کے بعد دوست ممالک اور ڈونر اداروں و ممالک کی اعلان کردہ فنانس بھی ملنا شروع ہو جائے گی۔