آئی ایم ایف شرائط، 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری

372
approval

اسلام آباد : آئی ایم ایف شرائط، وفاقی کابینہ نے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 170ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی جبکہ کابینہ نے ٹیکس قوانین بلز2023کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کل ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے بلائے جائیں گے۔ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پیش کر کے فوری منظور کروایا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایک گھنٹہ بعد سینٹ اجلاس میں بھی ٹیکس قوانین بل پیش کر دیاجائے گا۔