ارجنٹینا کوعالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے اپنے بیان پرمعذرت کرلی۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا فٹبال کلب اور شائقین سے اپنے بیان پر معذرت چاہتا ہوں، میں صرف اپنے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ مذاق کررہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایسے کلب کے بارے میں کیسے بات کرسکتا ہوں کہ جس نے میرے خاندان اور لیونل میسی کو اس مقام تک پہنچایا، لیونل میسی نے اپنے بھائی کے یمارکس سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میٹیاس کی اپنی انفراد رائے ہے۔