قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کروائے جائیں، سراج الحق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

343
simultaneously

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کراوئیں جائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، اس تاثر کو دور کرے کہ حکومت اور کچھ قوتیں عام انتخابات کو موخر کرانا چاہتی ہیں۔ابتر معاشی صورتحال اجازت نہیں دیتی کہ صوبائی اور قومی انتخابات الگ الگ کرا کے اربوں روپے خرچ کئے جائیں۔ایک ہی دن قومی اور صوبائی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات اٹھاناآپ کا آئینی فریضہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دنوں میں ان صوبوں میں الیکشن کروانا ضروری ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن کے 100 سے زائد ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی بھی اپنی قدر و قیمت کھو چکی ہے۔ 

خط میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا غیر جانبدارانہ آئینی کردار ادا کریں گے اور پے در پے انتخابات کی صورت میں الیکشن کمیشن کی حدود و قیود کو واضح کریں گے۔ نیز ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لئے آئینی اقدامات کر کے قومی سرمایہ کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔