کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب، میڈیا نے ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں

298

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں رواں ہفتے ہونے والی پریڈ سے قبل کم جونگ کی مبینہ گمشدگی نے ایک بار پھر ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ کو ایک ماہ سے عوام میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2014کے بعد کم جونگ کی یہ سب سے طویل گمشدگی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تیسریبار پولی بیٹو کی ملاقات میں شرکت نہیں ہے،واضح رہے کہ 2014میں کم جونگ کو 40دن تک عوام میں نہیں دیکھا گیا تھا۔