ترکیہ کا آکیو نیوکلیئر پلانٹ زلزلے میں تباہ ہونے سے بچ گیا

363

انقرہ:ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کا یہ پاور پلانٹ بنانے والی روسی کمپنی نے زلزلے کے دوران پاور پلانٹ کے تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے،روس کی سرکاری نیوکلیئر انرجی کمپنی روزاتم کی آفیسر اناستاسیا زوتیوا کا کہنا تھا کہ یہاں تقریبا 3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن ہمارے ماہرین کے مطابق عمارت کے ڈھانچے، کرینوں یا آلات کو کسی قسم کا کوئی  نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کے باوجود بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ اس قدرتی آفت کے دوران بھی تعمیر اور تنصیب کا کام محفوظ طریقے سے جاری رہ سکے