ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے پر قومی کرکٹرز کا اظہار افسوس

370

 اسلام آباد:ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں سن کر دکھ ہوا۔

متاثرین کے لیے  دعائیں ہیں،اس کے علاوہ آل رائونڈر شاداب خان نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ’میری دعائیں تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔