عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں،شیری رحمان

417

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں، اب وہ حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے۔ کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں جہاد ہے، کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں بلکہ جنگ ہے۔ عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کاکہنا تھا کہ عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں۔ جب بھی ہم معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں یہ عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔ یہ ملک کو قرضوں اور معاشی بحران میں دھکیل کر نجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔