شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

409
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، وزیر داخلہ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

 میڈیا رپورٹ کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے اڈیالہ جیل میں فیملی ممبران نے ملاقات کی، جس میں ان کی صحت اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات میں شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 60 سے عوامی مسلم لیگ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے جنہیں بدھ کے روز الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔

 شیخ رشید ضمنی الیکشن میں دوات کے نشان پر کھڑے ہوں گے۔شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن اسمبلی شیخ راشد نے بتایا کہ حلقہ این اے 62 سٹی سے وہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، اگر ضمانت نہ ہوئی جیل میں بیٹھ کر الیکشن لڑوں گا ۔