پیزا پوائنٹ میں ساڑے 8کروڑ کی خورد برد، ملزمان گرفتار

419

کراچی:پیزاپوائنٹ میں ساڑے 8کروڑ روپے کی خرد برد کرنے والے پکڑے گئے،ملزمان نے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہاؤس سے کھانے پینے کا سامان اور کیش رقم کاغبن کیا، تھانہ تیموریہ میں ایف آئی آر درج کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال2022ء کے دوران پیزاپوائنٹ کے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہاؤس سے کھانے پینے کی اشیاء میں خردبردکاسلسلہ جاری رہا۔

اس حوالے سے مالک محمدفیضان کی جانب سے پولیس کوشکایت درج کرائی کہ کافی عرصے سے میری کمپنی خسارے میں جارہی تھی ،جب میںنے خودویئرہاؤس پر نگاہ رکھی تومعلوم ہواکہ ویئرہاؤس سے مال چوری ہوکرکہیں جارہاہے۔

عبدالقدیرنے گلستان جوہر میں دیسی بارکے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول رکھاہے،ریکارڈچیک کیا تو معلوم ہوا کہ سال2022ء کے دوران سا ڑھے8کروڑروپے کا خردبردکیا گیاہے اورمختلف کمپنیوں کامال نارتھ کراچی میں موجودویئرہاؤس میں اتارکرکہیں اورمنتقل کیاگیاہے۔

ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کیاجائے،تھانہ تیموریہ میں شکایت درج ہونے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرازوسیم،عبدالقدیرخان اوردیگرملزمان کوگرفتارکرکے ایف آئی اے درج کردی گئی ہے۔