سابق صدر پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

553
military honors

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی کے گل مہر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی گئی اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

سابق صدر کی نماز جنازہ ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں اد ا کی گئی۔ پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں مکمل اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ نماز جنازے میں سیاسی، سماجی اور اعلیٰ سول و فوجی قیادت نے شرکت کی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے جنازے میں بیٹے بلال مشرف سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، امین الحق، فواد چوہدری، امیر مقام، عمران اسماعیل، سماجی شخصیت جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بھی آر شبر زیدی، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق وفاقی سیکریٹری سید انور محمود نے بھی شرکت کی۔