سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

271

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کر دی گئی ہے ۔

نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی ہے۔

میڈیا  نیوز کے مطابق سابق صدر کی نماز جنازہ میں اہل خانہ سمیت فوجی حکام، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ہےانہیں کراچی کے فوجی قبرستان میں اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر کی تدفین کے لیے کورنگی روڈ کالاپل کے قریب واقع فوجی قبرستان میں قبر تیار کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔