پاک فضائیہ کا طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا 

307

 اسلام آباد:پاک فضائیہ کا سی-130ہر کولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔

پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔