جامعہ کراچی: داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

376

کراچی:انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق تعلیمی سال برائے 2023 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 08 فروری2023 ء کوصبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔