پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں میچز نہ ملنے کا بڑا نقصان ہوا، رضوان

365

 اسلام آباد:پی ایس ایل 8کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان  محمد رضوان   نے کہا ہے کہ ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا مجھے  بڑا نقصان ہوا ہے۔

 پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز نے  مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے تاہم  ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یہ پارٹ آف گیم ہے کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دوں گا، ملتان سلطان نے جو اعتماد کیا کوشش کروں گا اس پر پورا اتروں۔