ٹیریان کیس،عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت کا لارجر بینچ تشکیل

420

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ہے  جس کے مطابق معزز عدالت کا لارجر بنچ 9  فروری کو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرےگا۔

خیال رہے کہ عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔شہری محمد ساجد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔