ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

307

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا، منگل کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کے جنازے میں شرکت کے لیے یہاں پہنچا ہوں، 99میں نواز شریف سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے اقدامات کیے

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بے شرم لوگوں کو شرم نہیں آتی، ہر دس سال بعد ان دونوں کو مسلط کیا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے صبح 4بجے اٹھایا گیا شراب کا پرچہ ڈال دیا گیا، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے، نواز اور زرداری کے پیسے پاکستان میں لائے جائیں،فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل ہے، ایماندار لوگ کیسز بھگت رہے ہیں اور کرپٹ لوگ حکومت میں ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔