الیکشن کمیشن میں مزید دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

572
Election

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق موو آن پاکستان اور تحریک لبیک اسلام کے نام سے دو جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران اور تحریک لبیک اسلام  کے چیئرمین محمد اشرف ہیں۔