کورونا، مزید13 کیسز رپورٹ،11 مریضوں کی حالت تشویشناک

453

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید13کیسز رپورٹ ہوئے ،11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

منگل کو قومی ادارہ برائے صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران2ہزار406 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.54 فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں249 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.40فیصد رہی ، اسی طرح فیصل آباد میں 114ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.88فیصد رہی جبکہ لاہور میں512 ٹیسٹوں میں سے05 ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.98 فیصد رہی ۔