آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

380

سڈنی:آسٹریلوی  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ایرون فنچ نے 5 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 103ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بنائے، ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔،فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ ‘مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا ، اس لیے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے’اس موقع پر انہوں نے پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔