پاکستان میں ٹوئٹر نے بلیو سبسکرپشن سروس دکھانا شروع کردیا

546
۪ employees

سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، تاہم ٹوئٹر کے ویب ورژن میں ٹوئٹر بلیو کا آئیکون سائیڈ بار میں کچھ پاکستانی صارفین کو نظر آنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر بلیو کے آئیکون پر کلک کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، این ایف ٹی پروفائل پکچرز اور 1080p ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔البتہ ابھی پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن کا آپشن نہیں دیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ایک صارف کو ماہانہ کتنے روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ٹوئٹر کی بلیو سروس اس وقت امریکا سمیت 12 ممالک کے صارفین کو دستیاب ہے، تاہم اس نئے آئیکون سے عندیہ ملتا ہے کہ بہت جلد ٹوئٹر بلیو کو پاکستانی صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔