پی ٹی آئی کے مزید ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروا لیے گئے

473

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز رہائش خالی کروانے کا معاملہ میں مزید 9 مزید سابق ارکان نے لاجز خالی کردیے۔

ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق، ڈاکٹر نوشین حامد، تفشین صفدر ، آفتاب صدیقی، عالمگیر خان، راجہ خرم شہزاد ، آصمہ قدیر، سبط اللہ اور شیر افگن نے رہائش گاہیں خالی کردی ہیں۔

مجموعی طور پر خالی ہونے والے لاجز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں 3 فروری کو پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کروانے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے سی ڈی اے انفورسمنٹ اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔