سی پیک، ساحل،بارڈر اور دیگر معدنیات پر پہلا حق بلوچستان کا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

385

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آئی ایم ایف اور حکمران قومی خزانہ اورعوام کو لوٹ رہے ہیں لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ،قومی خزانہ بیرون ملک منتقل ہورہاہے۔

عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی تک ہرسطح پر احتجاج جاری رکھیں گے گوادربلوچستان کے حقوق کے حقوق کے حصول کی جدوجہد گرفتاری مقدمات سے نہیں رُک سکتی ۔بلوچستان کیساتھ اپنوں اور غیروں نے ہمیشہ براسلوک کیا ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک ،ساحل ،بارڈراور دیگر معدنیات ووسائل اور ترقی پر سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے بارڈرٹریڈ پر آسانی دیکر بلوچستان کے ساحل ووسائل بلوچستان سے غربت بے روزگاری ختم کرنے پر خرچ کیا جائے لاپتہ افرادبازیاب ،نوجوانوں کو روزگار دیاجائے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  مختلف ادوارمیں مختلف جذباتی نعروں و پیکیجزکے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے گوادر کے لوگوں سے کیے گیے وعدے پورے کیے جائیں، بدعنوان لوگ ،پارٹیاں بدلنے یا چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوگی نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، نوجوان فرسودہ نظام سے تنگ آ چکی اور ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے، ان کے خوابوں کی تعبیر کریں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوجوان ،علمائے کرام جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم کے خلاف بلاخوف آواز بلند کرکے اسلامی نظام کے نفاذ میں ہمارا ساتھ دیں۔