سیاستدانوں کی خانہ جنگی نے قومی ایشو کو پس پشت ڈال دیا،  محمدحسین محنتی

465
struggle

کراچی:سیاستدانوں کی خانہ جنگی نے قومی ایشو کو پس پشت ڈال دیا، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر سے دستبرداری کا سوچ بھی نہیں سکتے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فورم پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  قومی سطح پرعالمی طاقتوں کے ضمیر کو جگانا ہوگا، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر ہیومن رائٹس کی عالمی این جی اوز کو بھی اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے، وادی کشمیر میں اب آزادی کا سورج طلوع ہونے کا وقت آگیا ہے، جلد کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے اپنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے، 1280 سے زائدنوں سے قائم بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف مستقل آواز اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے جو درحقیقت اپنی آزادی نہیں بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، حکومت پاکستان خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے بھارت کے غیرقانونی قبضہ کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عوام ساتھ کھڑی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور قانونی مدد جاری رکھے، کشمیر دونوں ممالک میں ایک متنازعہ علاقہ ہے بھارت کی غیر قانونی کاروائی پر ہماری فوج اور حکومت کو حرکت میں آنا چاہئے۔