صوبائی وزیر صحت نے پیٹ کے کیڑے مار مہم کا افتتاح کردیا

545
PESHAWAR: Health worker marking on the door after پشاور: انسداد پولیو مہم کے تحت خاتون کارکن بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہےadministering polio drop to a child during anti-polio campaign at Supply depo. INP PHOTO by S A Saddiqi

کراچی: شہر قائد میں سال کی پہلی پیٹ کے کیڑے مار مہم کی افتتاح کردیا گیا، جو 11 فروری تک جاری رہے گی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے دوا کھلا کر شہر کے 7 اضلاع میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم کا افتتاح کردیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مہم میں 5 سے 14 سال تک کے تمام بچے اور 15 سے 18 سال کی لڑکیوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

اس سے مہم سے قبل پیٹ کے کیڑے مارنے کی آخری مہم 2021 میں ہوئی تھی،دوا سے غذائیت و خون کی کمی اور بہت سی دوسری بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ضلع وسطی میں بھی محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم کا افتتاح کیا گیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمران راجپوت اور  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل شاہ محمد شاہ موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سینٹرل محمد شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی کی 51 یو سیز کے 9 لاکھ 30 ہزار بچوں اور لڑکیوں کو پیٹ کے کیٹرے مارنے کی دوا دی جائے گی۔

ضلع وسطی میں اس مہم کے لیے 2 ہیلتھ کیئر ورکرز پر مشتمل 7 سو 90 ٹیمز  تشکیل دیدی گئیں ہیں،اس مہم میں لڑکیوں کو ہدف بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نوعمر لڑکیاں بعد میں ماں بن سکتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان کی غذائیت اور دیگر صحت کے اشارے مضبوط ہوں۔