عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود ملک میں سونا سستا

640
gold price

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175154روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔