ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ مستحکم، لوگوں نے فروخت شروع کردی

422
the dollar

کراچی:انٹر بینک میں ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالرز کی فروخت کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو ابتدا میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اضافے کے بعد برآمد کنندگان نے ڈالرز بیچنے شروع کردیئے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح سے نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 58پیسے سستا ہوکر 272روپے کی سطح پر آگیا۔ڈالر کو سستا ہوتا دیکھ کر خریدار بھی میدان میں آگئے ، جس کے باعث ڈالر 1.58 روپے سستا ہوکر 275 روپے پر آگیا۔

انٹر بینک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے متوقع ڈیل سے ڈالر کی رسد بڑھے گی اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مابین مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ہوئی ہے جب کہ ریونیو شارٹ فال پر اختلافات ختم نہیں ہو سکے۔ وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے 9 فروری تک معاملات طے پانے کیلئے پرامید ہے۔