تمباکو نوشی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا افتتاح

398
human health

 اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت  میں تمباکو نوشی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا گیا، مہم میں مختلف بس اڈوں پر ’’نو سموکنگ‘‘کے بینرز لگائے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت صحت اور نجی اسپتال کے اشتراک سے تمباکو نوشی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع ہوگئی، مہم میں شہر کے مختلف بس اڈوں اور شاہراہوں پر تمباکو نوشی سے بچاؤ کے بینرز آویزاں کیے جائیں گے،بسوں پر بھی مختلف بسوں پر پوسٹرز لگائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو مہم کے ذریعے آگاہی دی جائے ،دوسرے مرحلے میں ایک ہزار سے 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ایم ڈی ہسپتال کے مطابق احتیاط علاج سے بہتر ہے تمباکو نوشی سے بچیں اور دوسروں کو بھی تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں سے بچائیں۔

شہریوں نے بھی میں تمباکو نوشی کو بچوں اور بڑوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ مہم سے لوگوں کو تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سروے کے مطابق دینا بھر میں ہر سال 8 میلین افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو تمباکو نوشی سے بچنے کے لیے بہتر آگاہی فراہم کی جائے ۔