اتحادی حکومت کے 300روز مکمل ، شہری بنیادی اشیاءکی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

422

اسلام آباد : اتحادی حکومت کے 300روز مکمل ہوگئے ، شہری بنیادی اشیاءکی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1567روپے تک مہنگا ہوا ، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 920روپے 38پیسے بڑھی ، اتحادی حکومت میں پیاز اوسط 184روپے 51پیسے مہنگا ہوا ، لہسن کی قیمت میں اوسط 123روپے 90پیسے کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق بیف فی کلو اوسط 76روپے 28پیسے اور مٹن 181روپے 89پیسے مہنگا ہوا ، اتحادی حکومت کے 300روز میں میں فی کلو 44روپے 64پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن اوسط 169روپے 56پیسے مہنگے ، دال چنا 88روپے 85پیسے ، دال مسور کی فی کلو قیمت 58روپے 35پیسے بڑھی ، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 107روپے 28پیسے اضافہ ہوا ۔